خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون پر نومولود کو اغوا کرنے کا الزام تھا اور وہ 7 روز قبل ہی ضمانت پر رہا ہوئی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ صوابی کے علاقے کالو خان میں شوہر نے بھانجے کے ساتھ مل کر بیوی اور بیٹیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی اور 2 بیٹیاں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان قتل کرکے جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ایک ماہ قبل مردان کے اسپتال سے نومولود کو اغوا کیا تھا، بچے کو خاتون کے گھر سے بازیاب کر کے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔