سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں،3 دہشتگرد ہلاک،4گرفتار 

لاہور: سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں 22 انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 3 دہشتگرد کو ہلاک جبکہ4 کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری  مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق صوبے بھر کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک اور 4 گرفتار کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پاکپتن میں کاروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کا ہلاک کیا۔

ہلاک ہونیوالے دہشتگروں میں سے ایک کی شناخت منظور احمد کے نام سے ہوئی جبکہ دو نامعلوم بھی مارے گئے۔

پاکپتن میں ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کے قبضے سے دو ہینڈ گرینیڈ، ایک کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے چنیوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتارکیا۔

 دہشتگرد کی شناخت عبدالرحیم مکی کے نام سے ہوئی۔  دہشتگرد کے قبضے سے1100 گرام بارودی مواد اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہوا۔سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے غفار کو گرفتار کیا۔

گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینڈ اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہوا۔سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں بھی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے رحیم اکبر کو گرفتار کرلیا۔ 

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار دہشتگرد فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کررہاتھا، دہشتگرد کے قبضہ سے اشتعال انگیر پمفلٹس برآمد ہوئے۔

سی ٹی ڈی نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے  ملتان  سے کالعدم تحریک جعفریہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے حسن رضا کو گرفتارکیا۔گرفتار دہشتگرد فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کررہاتھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے تمام گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔