گاڑی پر بیٹھنے سے منع کرنے پر تین بھائیوں کا قتل

لاہور: شاہدرہ ٹاؤن میں گاڑی پر بیٹھنے سے منع کرنے پر تین بھائیوں کو قتل کردیا گیا، پولیس نے 12 کے قریب ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں گاڑی پر بیٹھنے سے منع کرنے پر فائرنگ کرکے تین بھائیوں کو قتل کردیا گیا، دو بھائی موقع پر جبکہ ایک ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا تھا۔

پولیس نے مقتولین کے بھائی طاہر محبوب کی مدعیت میں 12 کے قریب ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، مقدمہ قتل، دہشت گردی، اقدام قتل اور دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے آپریشنز اور انویسٹی گیشن کے افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی، خصوصی ٹیموں نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ تہرے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔