کیا واقعی خراب معیشت کا معاشی علا ج نہیں کیا معا شی بیما ریوں کے تما م طریقہ ہائے علا ج غیر معا شی ہیں؟ بظا ہر عجیب بات ہے لیکن اس میں سو فیصد صداقت ہے ما ہرین معیشت کا اسپر کا مل اتفاق ہے کہ معا شی مسائل صرف معا شیات کی مدد سے حل نہیں ہو سکتے ان کا سیا سی اور سما جی حل ڈھونڈ نا پڑتا ہے ہمیں شا ید اس بات کا یقین نہ آتا اگر ہم حکومت پا کستان کے سابق چیف اکانومسٹ ڈاکٹر پرویز طاہر کو مقا می کا لج میں گریجو یٹ اور پوسٹ گریجو یٹ سطح کے طلباء و طالبات سے علمی گفتگو کر تے ہوئے انہماک سے نہ سنتے ڈاکٹر صاحب نے اپنے لیکچر کا آغاز ایک سوال سے کیا سوال یہ تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟ پا نچ طا لبات اور تین طلباء نے سوال کے جواب میں افراط زر، آبادی میں اضافہ‘ دولت کی غیر منصفا نہ تقسیم، گردشی قرضہ جا ت اور سودی قرضوں کو بڑے مسائل میں شمار کیا ڈاکٹر صاحب نے کہا میں اپنی بات غیر روایتی انداز میں شروع کر تاہوں غیر روایتی اسلوب یہ ہے کہ یہ سارے معا شی مسائل ہیں جو حقیقت میں ہمارے ملک کو درپیش ہیں مگر حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان مسائل کا معا شی حل کوئی نہیں کیونکہ یہ مسائل معیشت کی وجہ سے پیدا نہیں ہوئے یہ تمام مسائل ہمارے سما جی، معاشرتی اور سیا سی رویوں کی وجہ سے پیدا ہوئے ان مسائل کو حل کر نے کیلئے سیا سی، سما جی اور معاشرتی رویوں کی اصلا ح نا گزیر ہے انہوں نے کہا کہ معا شی ما ہرین اگر پیداوار ی منصو بوں کیلئے بجٹ میں 50ارب روپے رکھتے ہیں تو سیا سی اور سما جی مجبوریوں کی وجہ سے یہ رقم غیر پیدا واری منصو بوں پر لگ جا تی ہے اور یہ ایسا مسئلہ ہے جو صرف معیشت کا نہیں سیا ست اور معا شرت سے تعلق رکھتا ہے دولت کی غیر منصفا نہ تقسیم، آبادی میں اضا فہ، سودی اور گردشی قرضوں کا تعلق بھی معیشت سے زیا دہ سیاست اور معاشرت کیساتھ ہے افراط زر کا تعلق بھی ہماری سیا ست سے جڑا ہوا ہے جن ملکوں میں افراط زر آیا ان ملکوں میں دیکھا گیا کہ لو گ بوریوں میں کرنسی بھر کر بازار جا تے تھے اور جیبوں میں سودا لیکر واپس آتے تھے، شکر ہے پاکستانی اب بھی کرنسی جیبوں میں لے جا تے ہیں سودا بوریوں میں لیکر آتے ہیں ڈاکٹر پرویز طاہر نے لیکچر کے بعد حا ضرین کو سوالات کی دعوت دی طلباء اور طا لبات کے علا وہ فیکلٹی ممبر ز نے بھی تیکھے سوالات پوچھے سوالات کے جواب میں مہمان مقرر نے بڑے پتے کی ایک بات کہی بات یہ تھی کہ جب تک ہم ووٹر کی تر بیت نہیں کرینگے ہم کو جمہوریت کا فائدہ نہیں ملے گا معا شی ترقی کے ثمرات نہیں ملیں گے ہمارے ہاں انتخا بی مہم انفرادی مسائل پر چلا ئی جا تی ہے ووٹر بھی انفرادی مسائل اور شخصی مفادات کیلئے ووٹ دیتا ہے معیشت کو نہ انتخابی مہم میں اٹھا یا جا تا ہے نہ پو لنگ بوتھ میں معیشت پر نظر رکھی جا تی ہے لیکچر سے پہلے پرنسپل ایوب زرین اور ان کے سٹاف نے معزز مہمان کا استقبال کیا پروفیسر غنی الرحمن نے سپاسنا مہ پیش کیا سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شہزادہ مسعود الملک نے مہمان مقرر کا تعارف کرایا‘کا لج کے طلبہ اور طا لبات کیلئے ایک نادر موقع تھا جب بین الاقوامی ما ہر معیشت کا پر مغز لیکچر سننے کا مو قع ملا ایسے مواقع بہت کم ہا تھ آتے ہیں۔
اشتہار
مقبول خبریں
روم کی گلیوں میں
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ترمیم کا تما شہ
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ثقافت اور ثقافت
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
فلسطینی بچوں کے لئے
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
چل اڑ جا رے پنچھی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ری پبلکن پارٹی کی جیت
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
10بجے کا مطلب
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
روم ایک دن میں نہیں بنا
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
سیاسی تاریخ کا ایک باب
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی