اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
اٹلی آنے اور جانے کے لیے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت مانگی گئی تھی۔
سول ایوی ایشن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
اس حوالے سے سول ایوی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی طیارے کی پاکستانی فضائی حدوداستعمال کرنیکی اجازت مانگی گئی تھی۔
بھارتی وزیراعظم کے اٹلی آنے اور جانے کے لیے فضائی حدود استعمال ہوگی۔