میرانشاہ +ہنگو: اپر اورکزئی کے علاقہ بلند خیل میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے میں 6سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔
فورسز کی جوابی کاروائی 2دہشت گرد ہلاک زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ ٹل منتقل کر دیا گیا ہے اس حوالے سے سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب شمالی وزیرستان سے متصل اپر اورکزئی تحصیل اسماعیل زئی غلجو کے علاقہ بلند خیل میں قائم ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
حملے میں لارنس نائیک یاسین سپاہی طاہر حسین نائیک انور سپاہی سعید سپاہی عدنان اور ایک اور سپاہی جس کا نام معلوم نہ ہو سکا زخمی ہو گیا جن کو فوری طور پر سی ایم ایچ ٹل منتقل کر دیا گیا جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
فورسز کی جوابی کاروائی میں دو دہشت گرد بھی مارے گئے جن کی لاشیں حملہ آور اپنے ساتھیوں کو ساتھ لے گئے۔