اٹک: جنڈ جھمٹ روڈ پر مسافر وین کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ 8 شدید زخمی ہوگئے۔
اٹک کے قریب جنڈ جھمٹ روڈ پر مسافر وین بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری ، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار مسافر وین راولپنڈی سے کالا باغ جارہی تھی، ابتدائی طور پر یہ معلوم ہوا ہے کہ وین کو حادثہ بریک فیل ہو جانے کے باعث پیش آیا۔