لندن:دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ جی20کے رہنماؤں نے ایک عالمی معاہدے کی منظوری دی ہے جس کے تحت بڑے کاروباری اداروں کے منافع پر کم از کم 15 فیصد ٹیکس لگے گا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اٹلی کے شہر روم میں جی 20 سربراہی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بڑے کاروباری اداروں کے منافع پر کم از کم 15 فیصد ٹیکس لگے گا۔
یہ فیصلہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جانب سے کم ٹیکس دائرہ کار کے ذریعے اپنے منافع کو ری روٹنگ کرنے کی وجہ سے کیا گیا۔
امریکا کی طرف سے تجویز کردہ ٹیکس ڈیل، اتوار کو باضابطہ طور پر اپنائے جانے کی توقع ہے جس کے بعد اسے 2023 تک نافذ کر دیا جائے گا۔
جی 20 گروپ جو 19 ممالک اور یوروپی یونین پر مشتمل ہے، روم میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں چین کیصدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔