پنجگور، سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 2افرادجاں بحق

پنجگور:بلوچستان کے ضلع پنجگور میں چتکان بازار میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2افرادجاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق اتوار کے روز بلوچستان کے ضلع پنجگور کے چتکان بازار میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 2افراد نورالحق اور عبدالقیوم جاں بحق جبکہ 3اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے دھماکہ اس وقت ہوا جب سیکورٹی فورسز کی کانوئے وشبود ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب سے گزر رہی تھی کہ ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہوا دھماکے کی وجہ سے سیکورٹی فورسز کے سمیت تین گاڑیاں دو موٹر سایکل تباہ ہوگئے اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،دکانوں کے شٹر اکھڑ گئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل پر نصب تھا جن کا وزن تقریبا تین کلو وزنی آئی ای ڈی تھا جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پنجگور بازار میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا بذدلانہ فعل ہے۔

 دہشت گردانہ کاروائیوں کا مقصد بے چینی اور بد امنی پیدا کر کے ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو پورا کرنا ہے دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں بلوچستان کے عوام اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے گزشتہ روز پنجگور بازار میں دہشت گردی کے کارروائی م یں 2افراد کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا بذدلانہ فعل ہے۔

دہشت گردانہ کاروائیوں کا مقصد بے چینی اور بد امنی پیدا کر کے ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو پورا کرنا ہے دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں بلوچستان کے عوام اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں صوبے میں دیرپا امن کا قیام اور عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے جامع پالیسی بنائے گی جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو بھی اعتماد میں لیا جائے گاوزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے کے شہدا کے لیئے دعا ئے مغفرت اور لوحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہارکیااور دھماکے کے زخمیوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں وزیراعلیٰ کی ہدایت کی