نئی دہلی:بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں اتوار کے روز ایک گاڑی پہاڑی سڑک سے پھسل کر کھائی میں گرنے سے کم از کم 11افراد ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
اتراکھنڈ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک اہلکار نے شِنہوا کو بتایا کہ یہ حادثہ اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون کی چکراتا تحصیل میں پیش آیا۔
اہلکار کے مطابق ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ بدقسمت گاڑی چکراتا کے بھرم کھاٹ کے بیالا گاؤں سے وکاس نگر جارہی تھی کہ اچانک گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔