نیویارک:دنیا کا امیر ترین شخص ایلون مسک دنیا بھر سے بھوک ختم کرنے کے لیے 6 ارب ڈالر زکے شیئرز بیچنے کو تیار ہوگئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے کہا کہ شیئر بیچنے پر عالمی ادارہ خوراک کو واضح کرنا ہوگا کہ اس رقم سے بھوک ختم ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ بھی واضح کرنا ہوگا کہ تمام خرچے کا حساب کتاب ہر شخص دیکھ سکے۔