پشاور میں درندہ صفت باپ کی سگی بیٹی سے زیادتی کا انکشاف

پشاور: تھانہ مچنی گیٹ کے علاقے پٹوار پایاں میں درندہ صفت والد کی جانب سے سگی بیٹی کیساتھ دو سال تک جنسی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔

 پولیس نے متاثرہ دوشیزہ کی رپورٹ مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق14سالہ مسماۃ (ر)دختر محمد شفیق سکنہ پٹوارپایان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے مچنی گیٹ پولیس کو بتایا کہ اس کا والد گزشتہ 2سال سے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

 واقعے سے متعلق رشتہ دار خاتون کو آگاہ کیا تو اس نے رپورٹ درج کرانے کا مشورہ دیا جس پر وہ تھانے پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم محمد شفیق ولد محمد حیات کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔