مسجد الحرام میں 12 سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ بند

  ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے خانہ کعبہ کے اطراف اور  مسجد الحرام کے احاطے میں 12 سال سے کم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔

 سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچے عمرہ اور نماز کے اجازت ناموں کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔

 وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو توکلنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ جاری نہیں ہوگا۔

 ہدایت نامے کے مطابق کوئی بھی شخص پیشگی اجازت کے بغیر مسجد الحرام میں داخل نہیں ہوسکتا۔