راولا کوٹ، بس کھائی میں گرنے سے 23افراد جاں بحق

 راولا کوٹ: راولا کوٹ سے راولپنڈی آنیوالی مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے23افراد جاں بحق جبکہ متعد د زخمی ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق بس بلوچ سے راولپنڈی جار ہی تھی کہ منجھاڑی کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 23افراد  جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افرا د زخمی ہوگئے۔

 زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال بلوچ  منتقل کر دیا گیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہے۔

بس حادثے کی  وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی جاں بحق افراد کی شناخت کی جا رہی ہے اور لواحقین  سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔