طالبان نے ملک میں غیرملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی لگادی

کابل:طالبان نے ملک میں غیرملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کابل سے ترجمان طالبان نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال اور قومی مفاد کے لیے افغان کرنسی کا استعمال کیا جائے۔ 

ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ تمام افغان اپنے کاروبار میں افغان کرنسی کا استعمال کریں۔

خبرایجنسی کے مطابق افغان مارکیٹوں میں بڑے پیمانے پر امریکی ڈالر کا استعمال ہوتا ہے جبکہ سرحدی علاقوں میں تجارت کے لیے پڑوسی ممالک کی کرنسی استعمال ہوتی ہے۔