ناظم جوکھیو قتل کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں گرفتاری دینے والے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقتول ناظم جوکھیو کے ورثا نے ایم پی اے جام اویس کو مقدمے میں نامزد کیا ہے جبکہ گرفتار مزید 2 ملزمان حیدر اور میر علی فارم ہاؤس کے ملازم ہیں۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے ناظم جوکھیو قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے منظور کر لیا گیا۔
عدالت نے رکن سندھ اسمبلی جام اویس اور گرفتار 2 ملزمان کو3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔