واشنگٹن:امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 8 افراد ہلاک اورسینکڑوں زخمی ہو گئے۔
امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق بھگدڑ کا واقعہ ہیوسٹن میں تیسرے سالانہ ایسٹرو ورلڈ فیسٹیول کے دوران پیش آیا۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق میوزک فیسٹیول میں 50 ہزار کے قریب افراد موجود تھے اور بھگدڑ اس وقت مچی جب لوگوں نے اسٹیج کے قریب آنے کی کوشش کی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھگدڑ مچنے سے 8 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے۔