پشاور میں بہن نے شوہر کیساتھ ملکر بھائی کو قتل کردیا 

پشاور: تھانہ فقیرآبادکے علاقے عامر ایوب کالونی میں بہن نے شوہر کیساتھ ملکر جوانسال بھائی کو قتل کردیا ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرا رہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ذوہیب ولد محمد ایاز نے زخمی حالت میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ گزشتہ روزوہ گھر میں موجود تھاکہ اس دوران بہن مسماۃ افشاں اور بہنوئی حکمت خان کیساتھ تکرار ہوگئی جس پرو ہ مشتعل ہوگئے اور فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

 پولیس کے مطابق مجروح چند گھنٹوں تک ہسپتال میں زیر علاج رہا اور بعدازاں  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم تو ڑگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔