جلال آباد میں دھماکے،3افغان شہری جاں بحق، متعدد افراد زخمی

جلال آباد:پاک افغان سرحد پر واقع افغان مشرقی صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد شہر میں یکے بعد  دو دھماکے ہوئے جن میں کم از کم 3 افغان شہری جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔ 

عینی شاہدین کے حوالے سے موصولہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

 مقامی افغان میڈیا کے مطابق وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ اب تک تین لاشیں جلال آباد  ہسپتال پہنچائی گئی ہیں تاہم کی شناخت معلوم نہیں ہے۔

 اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 9 بجے دو دھماکے ہوئے۔ 

یہ دھماکے سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے کے باعث ہوئے جن میں 3 افغان شہری جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

 افغان طالبان حکومت نے فوری طور ان دھماکوں کے بارے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی کسی تنظیم ممکنہ طور پر داعش نے کوئی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔