ملک میں کورونا کیسز کی شرح 1 فیصد سے بھی کم ہوگئی

پاکستان میں کورونا کے آغاز کے بعد سے مثبت کیسز کم ترین شرح پر آکر ایک فیصد سے بھی کم ہوگئے،اور گزشتہ روزکورونا  مثبت کیسز کی شرح 94۔0 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے  42 ہزار 373 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 400 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 11 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0.94 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ 

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28558  ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 77 ہزار 560 تک جا پہنچے ہیں جن میں مجموعی طور پر 12 لاکھ 26 ہزار 157 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں  جبکہ فعال کیسز کی تعداد 22845 ہے جن میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ۔