نیامے: نائیجر میں سکول میں آتشزدگی کے نتیجے میں 26 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے، ضلع دین عیسی میں سونے کی کان بیٹھنے سے 18 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
واقعہ نائیجر کے شہر مراڈی میں پیش آیا، پری سکول میں آگ لگنے سے 26 بچوں کی جان چلی گئی جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے، حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب ایک اور افسوس ناک واقعے میں نائیجر کے ضلع دین عیسی میں سونے کی کان بیٹھنے سے 18 افراد ہلاک، 7 زخمی ہو گئے۔
مقامی میئر کے مطابق کان میں مزید افراد کے پھنسے ہونے کے خدشہ ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔