سنتیاگو:پنڈورا پیپرز میں نام آنا چلی کے صدر کو مہنگا پڑگیااور پارلیمنٹ نے مواخذے کی منظور ی دے دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چلی کے ایوان زیریں نے صدر سیبستیان پنییرا کے مواخذے کی منظوری دی جبکہ صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی سینیٹ میں چلے گی۔
پنڈوراپیپرز کے مطابق چلی کے صدر نے اپنے عہدے کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال کرتے ہوئے لوہے اور تانبے کی مائننگ کرنے والی کمپنی اپنے دوست کو فروخت کردی تھی۔