بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ شدید اختلافات کے باوجود علاقائی سلامتی اور عالمی مسائل پر امریکا کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکا کے ساتھ مسائل پر بات چیت کے ساتھ حل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اختلافات سے مناسب طریقے سے نمٹنے کے لیے امریکا کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ان خیالات کا اظہار کیا چین کے صدر نے ایک خط میں کیا جو امریکا میں چین کے سفیر کن گینگ نے واشنگٹن میں یو ایس چائنا تعلقات کے قومی کمیٹی کے عشائیے میں پڑھ کر سنایا۔