لوئردیرکے تھانہ ثمرباغ کی حدود صدبرکلی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد قتل ایک زخمی ہوگیا۔ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق مقتولین کے اپنے مخالفوں کے ساتھ جائیداد اور قتل مقاتلے کے تنازعات چلے آرہے تھے ۔ زخمی اور مقتولین کی نعشوں کو ثمرباغ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔