بھارت اور سری لنکا میں تباہ کن بارشوں کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت اور سری لنکا میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے، سری لنکا میں بارشوں سے 25 افراد ہلاک ہوئے جب کہ لینڈسلائیڈنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے، بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 16 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
شدید بارشوں کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ تامل ناڈو میں اسکول اور کالجز سمیت ٹرین سروس کو بند کردیا گیا ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مزید درمیانی اور ہلکے درجے کی بارشوں کو امکان ہے جس کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے تاہم سری لنکا کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے موسم کی صورتحال بہترہونا شروع ہوجائے گی۔