برطانیہ میں سابق بھارتی کرکٹر کو تین سال قید کی سزا

برطانیہ میں ویزا کی مدت ختم ہونے پر پچھلے 7 سال سے جعلی شناخت پر رہائش اختیار کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر ہرشل پٹیل کو عدالت نے تین سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر ہرشل پٹیل 12 سال قبل اسٹوڈنٹ ویزے پر تین سال کے لیے برطانیہ آئے تھے تاہم ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد ہرشل پٹیل نے ملیون ڈیاس نامی برطانوی شہری کی شناخت چرا لی اور اس پر پچھلے 7 سال سے برطانیہ میں رہائش پذیر رہے۔
ہرشل پٹیل نے جعلی شناخت پر ایک کمپنی میں ملازمت اختیار کر کے 23 ہزار پاؤنڈز کمائے جبکہ جعلی شناخت کے لیے 65 ہزار پاؤنڈز خرچ کیے۔ ہرشل پٹیل نے جعلی شناخت پر شادی کی اور ڈرائیونگ لائسنس بھی بنوایا۔