ٹانک: خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، ایک ہی خاندان کے خواتین اور بچوں سمیت 5 افرادجاں بحق ہو گئے۔
ٹانک میں بنوں روڈ پر میدان کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی، کار میں سوار ایک ہی خاندان کے خواتین، بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے میاں بیوی سمیت تین بچے شامل ہیں۔
کار میں سوار افراد وانا سے بنوں جارہی تھے، ریسکیو نے تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کردیا۔ جہاں پر مزید دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔