کیپیٹل ہل حملہ ،سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مشیرپرفردجرم عائد

 واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اسٹیو بینن پرفردجرم عائد کردی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کے طویل عرصے تک مشیر رہنے والے اسٹیو بینن پرگواہی کے لیے کانگریس کے حکم کے باوجود حاضر نہ ہونے اور کیپٹل ہل پر حملے کی تحقیقات کرنے والی کانگریس کمیٹی کو دستاویزات فراہم نہ کرنے پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

اسٹیو بینن کے بارے میں شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ انہیں وائٹ ہاؤس اور کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے ٹرمپ کے حامیوں کے درمیان رابطوں کا علم تھا۔