بلوچستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں پاک فوج کے تین جوان شہید

بلوچستان کے ضلع تربت کے گردونواح میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں بیرونی طاقتوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جھڑپ کے دوران دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی رمضان اور لانس نائیک لیاقت اقبال شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور واقعے میں دہشت گردوں کا لگایا بم ناکارہ بناتے ہوئے سپاہی انعام اللہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز بزدل دہشتگردوں کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں۔