صوبہ پنجاب کے علاقے کمالیہ میں 80 سالہ خاتون سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
پنجاب پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کی ہدایت پرٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے 80 سالہ بزرگ خاتون سے مبینہ زیادتی کے مرتکب ملزم مجاہد کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو عدالتوں سے سخت سزا دلوانے کیلئے ڈی پی او کو کیس کی ذاتی طور پر نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ 80 سالہ معمر خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ 7 نومبر کو کمالیہ کے گاؤں موضع کھوکھراں والی میں پیش آیا تھا۔
متاثرہ معمر خاتون نے الزام لگایا تھا کہ ملزم نے گھر میں اکیلا پا کر زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔