چارسدہ:جائیداد کے تنازعے پر 8 بہنوں کے اکلوتے بھائی کو قریبی رشتہ داروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
مقتول کو قتل کرنے سے پہلے ڈنڈوں کے وار سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
تھانہ مندنی کے حدود اجون کلے میں 35 سالہ عبدالرحمان ولد کامل جان کو ان کے قریبی رشتہ داروں یونس,یعقوب,ایوب پسران عبدالرحیم اور اکرم ولد عزت نے اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
مقتول کی بہن کی طرف سے درج ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے فائرنگ سے پہلے ڈنڈوں کے وار سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
مندنی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی مقتول آٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔