لیبیا کے سابق مطلق العنان بادشاہ معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے لیبیا کے صدارتی انتخابات میں حصّہ لینے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے لیبیا کے صدارتی امیدوار کی حثیثت سے اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دئیے ہیں۔
انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی تصاویر میں سیف الاسلام بھورے رنگ کے روایتی لباس میں سر پر پگڑی پہنے الیکشن کمشین کے دفتر میں دستاویزات پر دستخط کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا کے صدارتی انتخابات کا انعقاد 24 دسمبر کو ہوگا، جس میں مشرقی ملٹری کمانڈر خلیفہ حفتر، وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ، پارلیمنٹ کے اسپیکر عقیلہ صالح اور سیف الاسلام صدارتی امیدوار ہیں۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیف الاسلام لیبیا کے صدارتی انتخابات میں شامل ہونے والے انتہائی اہم مگر متنازع شخصیات ہیں۔