جھنگ: جھنگ میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنے گھر والوں کو ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔
جھنگ میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار کرکے اپنے والدین اور بہن کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خاندان کے دیگر افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور لاشیں تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔