خدشہ ہے طالبان لڑکیوں کی تعلیم پرپابندی برقرار رکھیں گے، ملالہ یوسفزئی 

 لندن:نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ طالبان افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی برقرار رکھیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو دیتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ 1996 میں طالبان کے پہلے دورہ حکومت میں بھی اسی طرح کی پابندی پانچ سال تک جاری رہی۔

 اب بھی خدشہ ہے کہ فغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر طالبان کی پابندی عارضی نہیں ہو گی۔

انہوں نے طالبان حکام سے مطالبہ کیا کہ طالبان فوری طور پر لڑکیوں کو ان کی مکمل تعلیم تک رسائی کی اجازت دیں۔

 ملالہ یوسف زئی نے جی 20 ممالک اور دیگر عالمی رہنماوں سے بھی افغانستان میں لڑکیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔