اسلام آباد میں 2کمسن بچیوں کیساتھ پولیس اہلکاروں سمیت4افراد کی زیادتی

 اسلام آباد: شہر اقتدار میں کم عمر بچیوں کے ساتھ عصمت دری کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔

دو کمسن بچیوں کے ساتھ پولیس اہلکار سمیت چار افراد نے جنسی زیادتی کر ڈالی۔ ان کی ویڈیوز بنائی اور اپنے مذموم مقاصد کے لیے بلیک میل کرتے رہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم سبحان خالد کا بچیوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا جس کے بعد اس نے انہیں ایک گھر میں ملاقات کے لیے بلایا جہاں اس کا دوست عمران اپنے دو پولیس اہلکاروں کے ساتھ پہنچا اور لڑکیوں کو پولیس ریڈ کا کہہ کر ڈرایا دھمکایا جہاں چاروں ملزمان نے بچیوں کے ساتھ گینگ ریپ کیا اور انکی تصاویراور ویڈیوز بھی بنا لیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ اس جعلی ریڈ کے دوران بچیوں کی ویڈیوز بنا کر انہیں مزید ریپ کے لیے بلیک میل کیا جا تا رہا جس کے بعد لڑکیوں نے ایف آئی اے سے رابطہ کیا اور ایف آئی اے نے تحقیقات کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں محمد سبحان خالد، رضوان علی، امتیاز احمد اور ذیشان شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سی پی او اطہر اسماعیل کی جانب سے تھانہ چونترہ میں تعینات راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبل رضوان کو معطل کر کے چارج شیٹ جاری کردی گئی۔