کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پانچ کشمیری نوجوانوں کوضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔
بھارتی فوج نے کلگام اورقریبی علاقوں کی ناکہ بندی کرکے لوگوں کوگھروں میں محصورکردیا جبکہ وادی میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔
قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 2روزمیں 9کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔ایک روزقبل بھارتی فورسزکی فائرنگ سے حیدر پورہ میں چارکشمیری نوجوان شہید ہوئے تھے۔
بھارتی فورسزنے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے شہدا کی لاشیں بھی خاندان کے حوالے نہیں کیں۔ شہدا کے لواحقین لاشوں کے حصول کے لئے احتجاج کررہے ہیں۔