مقتول پولیس کانسٹیبل گزشتہ چار دنوں سے لاپتہ تھے اور اسماعیلہ گاؤں کے رہائشی تھے، جسکی لاش آج گجو خان میرہ سے ملی۔
ذرائع کے مطابق صوابی میں نامعلوم افراد نے ٹریفک پولیس اہلکار کو اغوا کرکے قتل کردیا۔ مقتول کانسٹیبل علی اکبر صوابی ٹریفک پولیس میں تعینات تھے۔ مقتول گزشتہ چار دنوں سے لاپتہ تھے اور اسماعیلہ گاؤں کے رہائشی تھے۔ ان کی لاش پولیس تھانہ زیدہ کی حدود میں ملی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مقتول کے لواحقین نے قتل میں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔