600 سالہ تاریخ کا طویل ترین چاند گرہن آج ہوگا

چاند گرہن کا دورانیہ 3گھنٹے 28 منٹ اور 23 سیکنڈ کا ہوگا،تاہم چاند گرہن کے وقت  یہاں دن ہو نے کے باعث پاکستان میں اس کا نظارہ ممکن نہیں ہوگا۔

چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دن 11 بجکر 2 منٹ پر ہوگا۔ چاند گرہن کے وقت پاکستان میں دن ہو نے کے باعث چاند گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

رپورٹس کے مطابق افریقہ، امریکہ،آسٹریلیا ور یورپ کے مختلف حصوں میں چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔

  ماہرین کے مطابق چاند گرہن کا دورانیہ 3گھنٹے 28 منٹ اور 23 سیکنڈ کا ہوگا، چاند کی 97فیصد سطح کو گرہن لگے گا جو تقریباً مکمل چاند گرہن کے قریب ہے،جبکہ عمومی طور پر یہ گزشتہ600 سالہ تاریخ کا سب سے طویل دورانیے کا چاند گرہن ہوگا۔