مستونگ:ضلع مستونگ میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق مستونگ میں فائرنگ کا واقعہ بائی پاس روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی، میتوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق افراد کی شناخت میر محمد خان،رحمت اللہ،محمد سلیم اور یحییٰ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ محمد قدیم، لقمان اور نعمت اللہ زخمی ہوئے ہیں۔
جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق مستونگ،کوئٹہ اور نوشکی سے بتایا جاتا ہے۔
لیویز حکام کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔