نئی دہلی:بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھمان کو بھارتی حکومت کی جانب سے ’ویر چکرا‘ ایوراڈ سے نوازا گیا ہے۔
بھارتی رپورٹس کے مطابق گروپ کیپٹن ابھی نندن ورتھمان کوبھارتی صدر رام ناتھ کوونڈ کی جانب سے 2019ء کی فروری میں پاکستان کا ایف16 طیارہ مار گرانے پر ’ویر چکرا‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابھی نندن مِگ 21 طیارے کا پہلا پائلٹ ہے جس نے F-16 کو مار گرایا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نے ایف16 طیارہ مار گرانے کے بعد ابھی نندن پاکستان کی حدود میں پکڑے جانے کے بعد واپس کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ہندوستانی ایوارڈ ’ویر چکرا‘ جنگ کے دوران دشمن کے سامنے فوجی کی بہادری کو دیکھتے ہوئے اْسے دیا جاتا ہے۔