واشنگٹن:امریکی صدر جوبائیڈن نے 2024 کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے دوسری مدت کیلئے میدان چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جوبائیڈن نے 2024 میں صدارتی انتخاب لڑنے کے فیصلے کا اظہار فنڈ ریزنگ تقریب میں کیا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ تین یا چار سال کی مختصر مدت کیلئے اقتدار میں نہیں آئے، وہ امریکا کو طویل المدتی منصوبوں سے مستحکم بنائیں گے۔
امریکی صدر نے اپنی خرابی صحت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل فٹ ہیں، جوبائیڈن نے گزشتہ انتخاب میں ٹرمپ کوشکست دی تھی۔