تہران:ایران کی دوسری بڑی فضائی کمپنی ماہان ایئرنے اطلاع دی ہے کہ اس کو ایک نئے سائبرحملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ماہان ایئرکے کمپیوٹرنظام کو ماضی میں بھی متعدد سائبرحملوں میں نشانہ بنایا جاچکاہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی نے ایک بیان میں کہاکہ ماہان ایئرکے کمپیوٹر سسٹم کو ایک نئے حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بیان میں مزید کہاگیا کہ اس کی تمام پروازیں مقررہ وقت پرتھیں لیکن کمپنی کی ویب سائٹ بند تھی۔
ترجمان عامرحسین ذوالنوری نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ہماری انٹرنیٹ سیکورٹی ٹیم سائبرحملے کو ناکام بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
ماہان ایئرایران کی اہم نجی فضائی کمپنی ہے اور قومی فضائی کمپنی ایران ایئر کے بعد دوسری بڑی ایئرلائن ہے۔
یہ 2011 سے امریکی پابندیوں کی زد میں ہے اور بہت سے ایرانی کمپنیوں کے ساتھ امریکا کی بلیک لسٹ میں شامل ہے۔
ماہان ایئراندرون ملک پروازیں چلانے کے علاوہ یورپ اور ایشیا کے بھی متعددروٹس پر پروازیں چلاتی ہے۔