راولپنڈی:پاک ایران سرحد کے ساتھ پنجگور میں فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں کے حملے میں سپاہی شہید ہوگیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی جلیل خان شہید ہو گئے۔
شہید ہونے والے سپاہی جلیل خان ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی تھے۔
پاک فوج بلوچستان کی ترقی امن و استحکام کو متاثر نہیں ہونے دے گی۔
پاک فوج دہشت گردوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔