اوچ شریف: موٹروے پر کار ٹائر پھٹنے کے باعث پول سے جا ٹکرائی جس میں سوار5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق موٹروے ایم 5 پر کار ٹائر پھٹنے کے باعث پول سے جا ٹکرائی، افسوسناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی، دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پانچوں لاشوں کو رورل ہیلتھ سنٹر(آر ایچ سی)اوچ شریف منتقل کر دیا گیا ہے، خاندان کے سربراہ مبشر زیدی فیملی کے ہمراہ شادی میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔