شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خودکشی کرلی ​​​​​​​

 کراچی: میٹروویل میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کوقتل کردیا اور بعد میں خود کوبھی گولی مارلی۔

سائٹ ایریا کے علاقے میٹروویل میں فائرنگ سے میاں بیوی ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں کی لاشوں کو تحویل میں لینے کے بعد ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق متوفی رومان فرنٹینئر کانسٹیبلری سے ریٹائرڈ تھا اور اس کی متوفیہ سمیرا سے دوسری شادی تھی، ابتدائی تفتیش کے دوران فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، شوہر نے پہلے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کیا اور اس کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔