بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیا میں مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 12 بچوں سمیت 45 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیا میں مسافر بس کو حادثہ مقدونیہ سے آنے کے دوران پیش آیا جس میں لگنے والی آگ نے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
حادثے میں 12 بچوں سمیت 45 افراد لقمہ اجل بن گئے، جھلسنے والے 7 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ جھلسنے کے بعد متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ادھر بلغاریہ میں رویا نامی گاؤں میں آتشزدگی سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
آگ بزرگ افراد کے نرسنگ ہوم میں لگی جہاں لکڑی کی چھت میں ؒگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی، نرسنگ ہوم میں 58 بزرگ افراد رہائش پذیر تھے جنہیں بحافظت نکال لیا گیا۔