پیرس:فرانسیسی وزیراعظم جین کاسٹیکس کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
کورونا وائرس ٹیسٹ کے مثبت آنے سے قبل فرانسیسی وزیر اعظم نے اپنے بیلجیم ہم منصب الیگزینڈر ڈی کرو سے ملاقات کی تھی جو ان کی ملاقات کے بعد سے قرنطینہ میں ہیں۔
فرانسیسی وزیر اعظم کے ہمراہ گزشتہ دنوں فرانسیسی وزیر برائے دفاع، وزیر داخلہ، وزیر برائے انصاف اور سیکریٹری آف اسٹیٹ فار یوروپ بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ 56 سالہ فرانسیسی وزیر اعظم جین کاسٹیکس کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین بھی لگوا چکے ہیں۔