لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ نواں کوٹ میں امام مسجد اپنے حجرے میں بچے سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پکڑا گیا۔
سکندریہ کالونی بند روڈ نواں کوٹ کے محمد منشا نے پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا محمد عمر بعمر 10 جو جامع مسجد غوثیہ حنفیہ ابوبکر روڈ نزد تھانہ نوانکوٹ بند روڈ پر قرآن پاک پڑنے کے لیے گیا۔
امام مسجد قاری تنویر بیٹے کو ورغلا کر اپنے حجرے میں لے گیا۔بیٹے کے منہ پر ہاتھ رکھ کر میرے بیٹے کے کپڑے اتارے اور اپنے کپڑے اتار کر بدفعلی کرنے کی کوشش کرنے لگا۔
بچہ گھبرا کر شور کرنے لگا تو بہت مشکل سے ننگا بھاگ کر گھر پہنچا۔سارا واقعہ بتایا تو اہل محلہ نے بھاگ کر مسجد سے قاری تنویر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے قاری کو گرفتار کر لیا۔