شیخوپورہ : پنجاب کے ضلع شیخو پورہ میں نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کردیا، سفاکانہ قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع شیخو پورہ میں کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے، قتل ہونے والوں میں میاں بیوی اور دو بچیاں شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کار پر فائرنگ نواحی گاؤں مرل پار میں کی گئی، قتل ہونے والوں کی شناخت شاہ نواز، زینب بی بی کے نام سے ہوئی ،مقتول فیملی کے افراد باٹا پور کے رہائشی ہیں۔
واقعے کے بعد ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے فرار ہوگئے، پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر تفتش شروع کردی ہے تاہم سفاکانہ قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکی۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے چار افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا اور آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔