امریکی پارک میں کئی روز سے ہرن کے گردن میں پھنسے بالٹی نما برتن کو الگ کرلیا گیا،تاہم پارک انتظامیہ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ پارک میں کوڑا کرکٹ اور پلاسٹک کے برتن نہ پھینکیں کیونکہ یہ بعض جانوروں کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔
دردمند شہریوں نے اسے کئی روز قبل دیکھا تھا اور اسے تکلیف سے نجات دلانے کے لیے اس کا پیچھا گیا جس میں کئی مرتبہ ناکمی بھی ہوئی۔
کینساس کے ایک نیشنل پارک میں اس ہرن کو سیاحوں نے دیکھا تو معلوم ہوا کہ وہ قریبی پونی پریری پارک سے آیا ہے۔ اب لوگوں نے بہت مرتبہ اس کا پیچھا کیا لیکن وہ تیزی سے بھاگتا ہوا غائب ہوگیا۔ اگرچہ اسے سب سے پہلے جیسکا نیول نامی ایک خاتون نے دیکھا تھا اور چار روز تک اس کا پیچھا کیا تھا لیکن وہ ہاتھ نہ آیا۔
اس کےبعد خاتون نے دیگر لوگوں کو مدد کے لیے بلایا اور اس کی تلاش شروع ہوئی۔ خوش قسمتی سے وہ گھر کے ایک پائیں باغ میں دکھائی دیا جہاں بھاگنے کی جگہ بہت کم تھی۔ لوگوں نے مل کر اسے پکڑلیا اور اس کے منہ پر لگی پلاسٹک کی بالٹی کو نکال باہر کیا۔
تاہم پارک انتظامیہ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ پارک میں کوڑا کرکٹ اور پلاسٹک کے برتن نہ پھینکیں کیونکہ یہ بعض جانوروں کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔